كتاب الديات کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل 25. بَابُ: لاَ قَوَدَ إِلاَّ بِالسَّيْفِ باب: صرف تلوار سے قصاص لینے کا بیان۔
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قصاص صرف تلوار سے ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11646، ومصباح الزجاجة: 940) (ضعیف جدا)» (سند میں جابر الجعفی ضعیف ہے، بلکہ کذاب ہے، نیز ملاحظہ ہو: الإروا: 7/287)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قصاص صرف تلوار سے ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشر اف: 11669، ومصباح الزجاجة: 939) (ضعیف)» (سند میں مبارک بن فضالہ اور حسن بصری مدلس ہیں، اور دونوں نے روایت عنعنہ سے کی ہے، نیز حسن بصری نے ابوبکرة رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث نہیں سنی، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 2229)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|