كتاب الديات کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل 22. بَابُ: لا يُقْتَلُ الْوَالِدُ بِوَلَدِهِ باب: باپ کو اپنی اولاد کے بدلے قتل نہ کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”باپ بیٹے کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الدیات 9 (1401)، (تحفة الأشراف: 5740)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الدیات 6 (2402) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”باپ کو بیٹے کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الدیات 9 (1400)، (تحفة الأشراف: 10582)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/22، 49) (صحیح)» (سند میں حجاج بن أرطاة ضعیف ہیں، لیکن حدیث دوسرے طریق سے صحیح ہے، ا لإ رواء: 2214)
قال الشيخ الألباني: صحيح
|