كتاب الديات کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل 17. بَابُ: دِيَةِ الأَسْنَانِ باب: دانتوں کی دیت کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(دیت کے معاملہ میں) سب دانت برابر ہیں، سامنے کے دانت اور داڑھ برابر ہیں“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الدیات 20 (4559)، سنن الترمذی/الدیات 4 (1391)، (تحفة الأشراف: 6193) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دانت کی دیت میں پانچ اونٹ کا فیصلہ فرمایا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6274، ومصباح الزجاجة: 935)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الدیات 4 (1391) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|