الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5133
فوائد ومسائل: اسلامی معاشرت میں حق اورخیر کی سفارش کرنا از حد عمدہ اورمحبوب عمل ہے۔ بالخصوص ایسے مسکین اور مفلوک الحال لوگ جو اپنے مسائل منصب داروں تک نہیں پہنچا سکتے۔ یا ان کی بات سنی نہیں جاتی۔ حالانکہ وہ حقدار ہوتے ہیں۔ تو ان کے ساتھ اس انداز سے تعاون کرنا بڑے اجر وثواب کا کام ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5133