كِتَاب الْجَنَائِزِ کتاب: جنازے کے احکام و مسائل 54. باب الصَّلاَةِ عَلَى الْجَنَازَةِ فِي الْمَسْجِدِ باب: مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں قسم اللہ کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ مسجد ہی میں پڑھی تھی۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الجنائز 29 (1518)، (تحفة الأشراف: 16174)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الجنائز 34 (973)، سنن الترمذی/الجنائز 44 (1033)، سنن النسائی/الجنائز 70 (1969)، موطا امام مالک/الجنائز 8 (22)، مسند احمد (6/79، 133، 169) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیضاء کے دونوں بیٹوں سہیل اور اس کے بھائی کی نماز جنازہ مسجد میں پڑھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجنائز 34 (973)، (تحفة الأشراف: 17713) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز جنازہ مسجد میں پڑھی تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الجنائز 29 (1517)، (تحفة الأشراف: 13503)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/444، 455) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: دوسری روایت میں ہے اسے کوئی ثواب نہیں ملے گا، اور زیادہ صحیح روایت یہی ہے، اور یہ عام حالات کے لئے ہے اور مسجد میں صرف جواز ہے فضیلت نہیں) قال الشيخ الألباني: حسن لكن بلفظ فلا شيء له
|