كِتَاب الْجَنَائِزِ کتاب: جنازے کے احکام و مسائل 68. باب الْجُلُوسِ عِنْدَ الْقَبْرِ باب: قبر کے پاس کس طرح بیٹھیں؟
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک انصاری کے جنازے میں نکلے، قبر پر پہنچے تو ابھی قبر کی بغل کھدی ہوئی نہ تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ کی طرف منہ کر کے بیٹھے اور ہم بھی آپ کے ساتھ بیٹھے۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الجنائز 81 (2003)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 37 (1548)، (تحفة الأشراف: 1758)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/287، 295، 297، 296) ویأتی ہذا الحدیث فی السنة (4753، 4754) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|