كِتَاب الْجَنَائِزِ کتاب: جنازے کے احکام و مسائل 8. باب فِي الْعِيَادَةِ مِرَارًا باب: بیمار کی کئی بار عیادت (بیمار پرسی) کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں جب جنگ خندق کے دن سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ زخمی ہوئے ان کے بازو میں ایک شخص نے تیر مارا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے مسجد میں ایک خیمہ نصب کر دیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قریب سے ان کی عیادت کر سکیں۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلاة 77 (463)، والمغازي 30 (4122)، صحیح مسلم/الجھاد 22 (1769)، سنن النسائی/المساجد 18 (711)، (تحفة الأشراف: 1678)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/56، 131، 280) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|