كِتَاب الْجَنَائِزِ کتاب: جنازے کے احکام و مسائل 82. باب فِي زِيَارَةِ النِّسَاءِ الْقُبُورَ باب: عورتوں کے لیے قبروں کی زیارت کے حکم کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر اور قبروں پر مسجدیں بنانے والوں اور اس پر چراغاں کرنے والوں پر لعنت بھیجی ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصلاة 122 (320)، سنن النسائی/الجنائز 104 (2045)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 49 (1575)، (تحفة الأشراف: 5370)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/229، 287، 324، 337) (ضعیف)» (اس کے راوی ابو صالح باذام ضعیف ہیں لیکن اس میں صرف چراغ جلانے والی بات ضعیف ہے، بقیہ دو باتوں کے صحیح شواہد موجود ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|