كِتَاب الْجَنَائِزِ کتاب: جنازے کے احکام و مسائل 83. باب مَا يَقُولُ إِذَا زَارَ الْقُبُورَ أَوْ مَرَّ بِهَا باب: قبروں کی زیارت کے وقت یا وہاں سے گزرتے وقت کی دعا کا بیان؟
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان گئے تو فرمایا: «السلام عليكم دار قوم مؤمنين وإنا إن شاء الله بكم لاحقون» ”سلامتی ہو تم پر اے مومن قوم کی بستی والو! ہم بھی ان شاءاللہ آ کر آپ لوگوں سے ملنے والے ہیں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطھارة 12 (249)، سنن النسائی/الطھارة 110 (150)، سنن ابن ماجہ/الزھد 36 (4306)، (تحفة الأشراف: 14086)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطھارة 6 (28)، مسند احمد (2/300، 408) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|