كِتَاب الْجَنَائِزِ کتاب: جنازے کے احکام و مسائل 25. باب الْجُلُوسِ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ باب: مصیبت کے وقت (غم کے سبب سے) بیٹھنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں جب زید بن حارثہ، جعفر بن ابوطالب اور عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہم قتل کر دئیے گئے (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ملی) تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی میں بیٹھ گئے، آپ کے چہرے سے غم ٹپک رہا تھا، اور واقعہ کی تفصیل بتائی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجنائز 40 (1299)، 45 (1305)، والمغازي 44 (4263)، صحیح مسلم/الجنائز 10 (935)، سنن النسائی/الجنائز 14 (1848)، (تحفة الأشراف: 17932)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/59، 277) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|