عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی، کہا: مجھے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن اور سعید بن مسیب نے بتا یا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو خبرد ی کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرما تے ہو ئے سنا، "شونیز سام (موت) کے علاوہ ہر بیماری سے شفا ہے۔" "سام: موت ہے اور حبہ سودا (سے مراد) شونیز (زیرسیاہ) ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا، ”کلونجی ہر بیماری میں شفا بخش ہے، سوائے موت کے۔“ سام موت کو کہتے ہیں اور حبة السوداء
اعلاء (بن الرحمٰن) کے والد نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: "موت کے سوا کوئی بیماری نہیں جس کی شونیز کے زریعےسے شفا نہ ہو تی ہو۔"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بیماری سے شفاء، سوائے موت کے، کلونجی میں ہے۔“