Note: Copy Text and to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الْأَشْرِبَةِ
مشروبات کا بیان
15. باب فِي الشُّرْبِ مِنْ زَمْزَمَ قَائِمًا:
باب: زم زم کھڑے ہو کر پینے کا بیان میں۔
حدیث نمبر: 5284
وحَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ كِلَاهُمَا، عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِهِمَا فَأَتَيْتُهُ بِدَلْوٍ.
محمد بن جعفر اور وہب بن جریر دونوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کی۔دونوں کی حدیث میں ہے: میں ڈول لے کر آپ کے پاس آیا۔
امام صاحب اپنے دو اساتذہ سے شعبہ ہی کی سند سے بیان کرتے ہیں اور اس روایت میں یہ ہے، میں آپصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ڈول لے کر آیا۔
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5284 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5284  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا،
زم زم کھڑا ہو کر پیا جا سکتا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5284