كِتَاب الصَّلَاةِ نماز کے احکام و مسائل The Book of Prayers 29. باب أَمْرِ النِّسَاءِ الْمُصَلِّيَاتِ وَرَاءَ الرِّجَالِ أَنْ لاَ يَرْفَعْنَ رُءُوسَهُنَّ مِنَ السُّجُودِ حَتَّى يَرْفَعَ الرِّجَالُ. باب: مردوں کے پیچھے نماز ادا کرنے والی عورتیں مردوں سے پہلے سجدہ سے سر نہ اٹھائیں۔ Chapter: The Command To Women Who Are Praying Behind Men Not To Raise Their Heads From Prostration Before The Men Have Done So حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن ابي حازم ، عن سهل بن سعد ، قال: " لقد رايت الرجال، عاقدي ازرهم في اعناقهم، مثل الصبيان من ضيق الازر، خلف النبي صلى الله عليه وسلم، فقال قائل: يا معشر النساء، لا ترفعن رءوسكن حتى يرفع الرجال ".حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: " لَقَدْ رَأَيْتُ الرِّجَالَ، عَاقِدِي أُزُرِهِمْ فِي أَعْنَاقِهِمْ، مِثْلَ الصِّبْيَانِ مِنْ ضِيقِ الأُزُرِ، خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ قَائِلٌ: يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، لَا تَرْفَعْنَ رُءُوسَكُنَّ حَتَّى يَرْفَعَ الرِّجَالُ ". حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے مردوں کو دیکھا کہ چادریں تنگ ہونے کی وجہ سے وہ بچوں کی طرح اپنی چادریں گردنوں میں باندھے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے، اس پر کسی کہنے والے نے کہا: اے عورتوں کی جماعت! تم اس وقت تک اپنے سروں کو (سجدے سے) نہ اٹھانا جب تک مرد (سر نہ) اٹھا لیں۔ (خدانخواستہ کسی مرد کے ستر کا کوئی حصہ کھلا ہوا نہ ہو۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں کہی گئی اور آپ نے کہنے والے کو نہ ٹوکا۔) حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے مردوں کو بچوں کی طرح اپنی گردنوں میں اپنی چادریں تنگ ہونے کی بنا پر باندھے ہوئے دیکھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے تو اس پر کسی شخص نے کہا: اے عورتوں کی جماعت، تم مردوں کے اٹھنے تک اپنے سروں کو (سجدہ سے) نہ اٹھانا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|