جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْآدَابِ الْمُحْتَاجِ إِلَيْهَا فِي إِتْيَانِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ إِلَى الْفَرَاغِ مِنْهَا پیشاب اور پاخانے کے لیے جاتے ہوئے اور ان سے فراغت کے وقت ضروری آداب کا مجموعہ 49. (49) بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْبَوْلِ فِي الْمَاءِ الرَّاكِدِ الَّذِي لَا يَجْرِي، وَفِي نَهْيِهِ عَنْ ذَلِكَ دِلَالَةٌ عَلَى إِبَاحَةِ الْبَوْلِ فِي الْمَاءِ الْجَارِي ایسے کھڑے پانی میں پیشاب کرنا منع ہے جو چلتا نہ ہو اس مما نعت میں چلتے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے کی رخصت کی دلیل بھی ہے
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص کھڑے پانی میں ہر گز پیشاب نہ کرے، کہ (پیشاب کرنے کے بعد) پھر اس سے غسل کرے۔ مخزومی کی روایت میں یہ ہے کہ ٹھہرے ہوئے پانی میں (پیشاب نہ کرے) کہ پھر اس سے غسل کرے۔
تخریج الحدیث: «صحيح بخارى: كتاب الوضوء، باب البول فى الماء الدائم: 239، صحيح مسلم: الطهارة، باب النهي عن البول فى الماء الراكد: 282، سنن نسائي: 58، سنن ابي داوٗد: 69، 70، و ابن ماجه: رقم: 344، مسند احمد: 394/2، 464»
|