جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْآدَابِ الْمُحْتَاجِ إِلَيْهَا فِي إِتْيَانِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ إِلَى الْفَرَاغِ مِنْهَا پیشاب اور پاخانے کے لیے جاتے ہوئے اور ان سے فراغت کے وقت ضروری آداب کا مجموعہ 47. (47) بَابُ كَرَاهِيَةِ تَسْمِيَةِ الْبَائِلِ مُهْرِيقًا لِلْمَاءِ پیشاب کرنے والے کو پانی بہانے والا کہنا مکروہ ہے
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ کی رات گھاٹی میں (اُتر کر) پیشاب کیا۔ یہ نہیں کہا کہ (نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے) پانی بہایا۔
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم: كتاب الحج، باب الافاضة من عرفات الى المزدلفة، رقم الحديث: 1280، بخاري: رقم: 139، سنن ابي داوٗد: رقم: 1921، والنسائي: رقم: 3019، مسند احمد: 21639»
|