جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْآدَابِ الْمُحْتَاجِ إِلَيْهَا فِي إِتْيَانِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ إِلَى الْفَرَاغِ مِنْهَا پیشاب اور پاخانے کے لیے جاتے ہوئے اور ان سے فراغت کے وقت ضروری آداب کا مجموعہ 45. (45) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْبَوْلِ قَائِمًا کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی رخصت ہے
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے گھورے (کوڑے کرکٹ کے ڈھیر) پر آئے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑ ے ہو کر پیشاب کیا۔ پھرآ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري: كتاب الوضوء، باب البول قائما و قاعداء، رقم: 224، 226، سنن ترمذي: رقم: 13، صحيح مسلم: الطهارة باب المسح على الحفين: رقم: 273۔ من حديث الأعمش به، سنن نسائي: 28، سنن ابي داوٗد: 23، مسند احمد: 382/5، 402»
حضرت ابوحازم فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو کھڑے ہوکر پیشاب کرتےہوئے دیکھا۔ تو انہوں نےفارغ ہوکراپنےاس فعل کی دلیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے سے افضل شخص کو یہ کام کرتے ہوئے دیکھا ہے (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو۔)
تخریج الحدیث: «اسناده الطبراني: فى الأوسط: 152/6، 153، 171، مجمع الزوائد للهيثمي: 206/1»
|