جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْآدَابِ الْمُحْتَاجِ إِلَيْهَا فِي إِتْيَانِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ إِلَى الْفَرَاغِ مِنْهَا پیشاب اور پاخانے کے لیے جاتے ہوئے اور ان سے فراغت کے وقت ضروری آداب کا مجموعہ 56. (56) بَابُ كَرَاهِيَةِ رَدِّ السَّلَامِ يُسَلَّمُ عَلَى الْبَائِلِ پیشاب کرنے والے کو سلام کیا جائے تو سلام کا جواب دینا مکروہ ہے
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کررہے تھے۔ اُس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے سلام کا جواب نہ دیا۔
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم: كتاب الحيض: باب التيمم، رقم: 370، وسنن ترمذي: 90، و سنن ابن ماجه: 352، و سنن نسائي: 37، و سنن ابي داوٗد: 16، و ابن شبيبه فى مصنفه: 435/8»
|