كتاب الإيمان والنذور كتاب الإيمان والنذور نذر دو قسم کی
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”نذر کی دو قسمیں ہیں، جو شخص اطاعت میں نذر مانے تو نذر اللہ کے لیے ہے اور اسے پورا کرنا ہے، اور جس نے معصیت میں نذر مانی تو وہ شیطان کے لیے ہے وہ پوری نہیں کرنی چاہیے، اور وہ اس کا کفارہ قسم کے کفارہ کی مثل ادا کرے۔ “ صحیح، رواہ النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه النسائي (28/7. 29 ح 3876)» |