كتاب الإيمان والنذور كتاب الإيمان والنذور تہائی مال سے زیادہ صدقہ کرنا منع ہے
ابولبابہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا، میری توبہ (کے اتمام میں) سے ہے کہ میں اپنی آبائی جگہ سے ہجرت کر جاؤں جہاں میں نے گناہ کیا تھا اور میں اپنا سارا مال صدقہ کر دوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری طرف سے ایک تہائی کافی ہے۔ “ حسن، رواہ رزین۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه رزين (لم أجده) ٭ وله شواھد عند أبي داود (3319) و غيره.» |