كتاب الإيمان والنذور كتاب الإيمان والنذور اپنا سارا مال خیرات کرنا منع ہے
کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری توبہ کا یہ تقاضا ہے کہ میں اپنا سارا مال اللہ اور اس کے رسول کے لیے صدقہ کر دوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا کچھ مال رکھ لو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ “ میں نے عرض کیا: میں اپنا خیبر والا حصہ روک لیتا ہوں۔ “ بخاری، مسلم، اور یہ ایک لمبی حدیث کا کچھ حصہ ہے۔ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (6690) و مسلم (2769/53)» |