كتاب الإيمان والنذور كتاب الإيمان والنذور بتوں کی قسم کھانے والے کو کیا کرنا چاہیے
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے لات و عُزی (بتوں) کی قسم اٹھائی تو اسے ”لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ“ پڑھنا چاہیے۔ اور جس نے اپنے ساتھی سے کہا: آؤ میں تمہارے ساتھ جوا کھیلوں تو اسے صدقہ کرنا چاہیے۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (6650) و مسلم (1647/5)» |