كتاب الإيمان والنذور كتاب الإيمان والنذور نذر کی جو باتیں پوری نہیں ہو سکیں ان کو پورا نہ کرنے کی اجازت
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، اس دوران کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ایک آدمی کھڑا دکھائی دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق دریافت کیا تو صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ابواسرائیل ہے اس نے نذر مانی ہے کہ وہ کھڑا رہے گا، بیٹھے گا نہیں، وہ سایہ میں بیٹھے گا نہ کلام کرے گا اور وہ روزہ رکھے گا۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے حکم دو کہ وہ کلام کرے، سایہ میں بیٹھے اور اپنا روزہ پورا کرے۔ “ رواہ البخاری۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (6704)» |