كتاب النكاح كتاب النكاح |
مشكوة المصابيح
كتاب النكاح كتاب النكاح دوران عدت کسی طرح کی بھی زیب و زینت جائز نہیں
ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری بیٹی کا خاوند فوت ہو گیا ہے، اور اس کی آنکھ میں تکلیف ہے، کیا میں اس کی آنکھ میں سرمہ لگا دوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔ “ دو بار یا تین بار، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر بار یہی فرماتے: ”نہیں۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (عدت) چار ماہ دس دن ہے، جبکہ دور جاہلیت میں تم میں سے ہر کوئی سال کے اختتام پر اونٹ کی مینگنی پھینکتی تھی۔ “ (ایک سال بعد عدت ختم ہوتی تھی) متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (5336) و مسلم (1488)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.