كتاب النكاح كتاب النكاح |
مشكوة المصابيح
كتاب النكاح كتاب النكاح مسئلہ ظہار
ابوسلمہ سے روایت ہے کہ سلمان بن صخر، انہیں سلمہ بن صخر بیاضی بھی کہا جاتا ہے، نے اپنی بیوی کو پورا رمضان اپنے اوپر اپنی ماں کی پشت کی طرح قرار دے لیا، جب نصف رمضان گزر گیا تو ایک رات اس نے اس سے جماع کر لیا، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس کے متعلق آپ سے ذکر کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: ”ایک غلام آزاد کرو۔ “ اس نے عرض کیا، میرے پاس کوئی غلام نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دو ماہ کے مسلسل روزے رکھو۔ “ اس نے عرض کیا: میں استطاعت نہیں رکھتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔ “ اس نے عرض کیا: میں طاقت نہیں رکھتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فروہ بن عمرو سے فرمایا: ”اسے پندرہ صاع یا سولہ (تقریباً چالیس کلو) والا کھجوروں کا ٹوکرا دے دو تاکہ وہ ساٹھ مسکینوں کو کھلا دے۔ “ حسن، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه الترمذي (1200 وقال:حسن)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.