كتاب النكاح كتاب النكاح |
مشكوة المصابيح
كتاب النكاح كتاب النكاح ایک عورت کا بارگاہ نبوت میں خلع کا مقدمہ پیش کرنا
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس نے عرض کیا، اللہ کے رسول! مجھے ثابت بن قیس کی عادات اور دینداری پر کوئی اعتراض نہیں لیکن میں اسلام میں (خاوند کی) نافرمانی کو ناپسند کرتی ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کا باغ واپس کر دو گی؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ثابت کو کہا: ”باغ قبول کرو اور اسے ایک طلاق دے دو۔ “ رواہ البخاری۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (5273)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.