كتاب النكاح كتاب النكاح |
مشكوة المصابيح
كتاب النكاح كتاب النكاح زیادہ حق مہر ناپسند کیا گیا
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، سن لو! عورتوں کا حق مہر زیادہ مقرر نہ کرو، کیونکہ وہ دنیا میں قابل عزت اور اللہ کے ہاں باعثِ تقوی ہوتا تو تمہاری نسبت اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے زیادہ حق دار تھے، میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ازواج مطہرات رضی اللہ عنہ سے نکاح کیا ہو یا اپنی بیٹیوں کا نکاح کیا ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارہ اوقیہ سے زیادہ حق مہر مقرر کیا ہو۔ حسن، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه أحمد (40/1. 41 ح 285) و الترمذي (1114 ب و قال: حسن صحيح) و أبو داود (2106) والنسائي (117/6. 118 ح 3351) و ابن ماجه (1887) و الدارمي (141/2 ح 2206)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.