من كتاب البيوع خرید و فروخت کے ابواب 18. باب في الْخِيَارِ وَالْعُهْدَةِ: غلام کے بارے میں خیار اور ضمان کا بیان
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلام کو اختیار (یعنی ضمانت) تین دن کا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2593]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3506]، [ابن ماجه 2244]۔ نیز دیکھئے: [مجمع الزوائد 6604] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلام کی ضمانت تین دن تک ہے۔“
قتادة رحمہ اللہ نے اس کی تفسیر یوں بیان کی کہ تیسرے دن غلام میں کوئی عیب پائے تو مشتری کو اختیار ہے کہ بلا دلیل اس کو واپس کر دے اور اگر چار دن کے بعد کوئی عیب اس میں دیکھے تو بغیر دلیل کے واپس نہیں کر سکتا ہے۔ تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف وهو مكرر سابقه، [مكتبه الشامله نمبر: 2594]»
اس حدیث کی سند بھی مثلِ سابق ضعیف ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف وهو مكرر سابقه
|