من كتاب البيوع خرید و فروخت کے ابواب 49. باب في إِنْظَارِ الْمُعْسِرِ: محتاج قرض دار کو مہلت دینے کا بیان
عبداللہ بن کعب نے اپنے والد سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ انہوں نے عبداللہ بن ابی حدرد سے مسجدِ نبوی میں اپنے قرض کا تقاضہ کیا، دونوں کی آوازیں کچھ اونچی ہوگئیں یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو اپنے حجرے میں تھے انہوں نے بھی سن لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس باہرتشریف لائے اور آواز دی: ”اے کعب!“ عرض کیا: حاضر ہوں یا رسول اللہ، اشارہ فرمایا کہ ”آدھا قرض معاف کر دو۔“ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے آدھا قرض معاف کر دیا۔ فرمایا: ”ابن ابی حدرد! اٹھو اور آدھا قرض ادا کر دو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2629]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 457]، [مسلم 1558/21]، [أبوداؤد 3595]، [نسائي 5423]، [ابن ماجه 2429]، [أحمد 390/6]، [طبراني 67/19، 127] وضاحت:
(تشریح حدیث 2622) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر قرض دار تنگی اور محتاجی میں ہے تو اس کے ساتھ نرمی برتی جائے، اور جتنی رعایت دے سکتے ہوں دے دیں، یہ رضائے الٰہی کا باعث ہے جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|