من كتاب البيوع خرید و فروخت کے ابواب 11. باب في الْغَدْرِ: دغا بازی و غداری کا بیان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر دغا باز کے لئے ایک جھنڈا ہوگا۔ کہا جائے گا: یہ فلاں کی دغا بازی ہے۔ (تاکہ لوگ اس کی دغا بازی کو جان لیں)۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2584]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3186]، [مسلم 1736]، [أحمد 411/1]، [أبويعلی 1101] وضاحت:
(تشریح حدیث 2577) دغابازی، غداری اور دھوکہ دہی یہ سب بری عادتیں ہیں، ان سے خرید و فروخت اور ہر معاملے میں بچنا چاہیے۔ اس طرح کے لوگ قیامت کے دن اپنے اعمال سے صاف پہچانے جائیں گے، دغاباز کے مقعد پر یہ جھنڈا لگایا جائے گا جو انتہائی ذلت و رسوائی کا سبب ہوگا۔ «(أعاذنا اللّٰه منه)» ۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|