من كتاب البيوع خرید و فروخت کے ابواب 62. باب في مَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ: جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کا مال مار لینے کا بیان
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص (جھوٹی) قسم کھا کر کسی مسلمان کا حق لے لے تو الله تعالیٰ نے اس کے لئے دوزخ واجب کر دی اور جنت اس پر حرام کر دی“، اس صحابی نے عرض کیا: چاہے تھوڑی سی چیز ہوتب بھی؟ فرمایا: ”چاہے پیلو کے درخت کی ایک ٹہنی ہی ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2645]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 137]، [نسائي 5434]، [ابن ماجه 2324]، [أبويعلی 5114]، [ابن حبان 5087]، [الحميدي 95] وضاحت:
(تشریح حدیث 2638) جھوٹی قسم کھانا بذاتِ خود سخت گناہ ہے۔ پھر جھوٹی قسم کھا کر کسی کا مال غصب کرنا یہ اور بھی بڑا گناہ ہے، اور مسلمان و غیر مسلمان کی اس میں کوئی قید نہیں، گرچہ اس حدیث میں جہنم کے واجب ہونے اور جنّت کے حرام ہونے کو مسلمان کے مال کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے لیکن یہ حکم عام ہے، کسی کا بھی مال ہڑپ کرنا بلا حق و جواز کے حرام ہے اور اپنے مسلمان بھائی کا مال ہڑپ کرنا اور زیادہ بڑا گناہ ہے، اور اس مال کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی، بلکہ تھوڑی سی بھی وہ چیز ہو تب بھی لینا، قبضہ کرنا حرام ہے۔ واللہ اعلم۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا ابوامامہ حارثی رضی اللہ عنہ سے اس سند سے بھی مثلِ سابق حدیث مروی ہے۔ ترجمہ اوپر گذر چکا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2646]»
تخریج اوپرگذر چکی ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|