من كتاب البيوع خرید و فروخت کے ابواب 73. باب في النَّهْيِ عَنِ الْمُزَارَعَةِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ: دو یا تین سال کے لئے زمین بیچنے کی ممانعت کا بیان
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خالی زمین دو یا تین سال کے لئے بیچنے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2659]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1536]، [أحمد 338/3-395]، [أبويعلی 1806]، [ابن حبان 4992]، [الحميدي 1292] وضاحت:
(تشریح حدیث 2652) اس کا مطلب یہ ہے: کوئی شخص خالی زمین یا درختوں کے پھل دو یا تین برس کے لئے بیچے، جیسا کہ مسلم شریف کی روایت میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اس کی وضاحت موجود ہے، نیز اس کو بیع معاومہ بھی کہتے ہیں جو بالاجماع باطل ہے، اس لئے کہ اس میں دھوکہ ہے، شاید وہ درخت پھل نہ دے، یا کھیتی کی پیداوار نہ ہو، یا ہو سکتا ہے اور کوئی آفت آجائے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|