سنن دارمي
من كتاب البيوع
خرید و فروخت کے ابواب
18. باب في الْخِيَارِ وَالْعُهْدَةِ:
غلام کے بارے میں خیار اور ضمان کا بیان
حدیث نمبر: 2587
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "عُهْدَةُ الرَّقِيقِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلام کو اختیار (یعنی ضمانت) تین دن کا ہے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2593]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3506]، [ابن ماجه 2244]۔ نیز دیکھئے: [مجمع الزوائد 6604]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف