من كتاب الصوم روزے کے مسائل 51. باب دُعَاءِ الصَّائِمِ لِمَنْ يُفْطِرُ عِنْدَهُ: روزے دار جس کے پاس افطار کرے اس کے لئے دعا کرنے کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم جب لوگوں کے پاس افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے تھے «أَفْطَرَ عِنْدَكُمْ ...... عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ» یعنی تمہارے پاس روزے دار افطار کریں، نیک لوگ تمہارا کھانا کھائیں، اور (رحمت کے) فرشتے تمہارے پاس آئیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1813]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3854]، [أبويعلی 4319، 4320]، [أحمد 118/3، 138] وضاحت:
(تشریح حدیث 1809) سنن ابی داؤد میں «تَنَزَّلَتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ» کی جگہ «وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ» ہے جو زیادہ مناسب ہے، اور امام دارمی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے اس طرح روایت نہیں کیا، نیز یہ کہ اس دعا کے لئے ضروری نہیں کہ جس کے پاس افطار کیا جائے اسی کو یہ دعا دی جائے، بلکہ جس کے پاس بھی کھانا کھایا جائے یہ دعا دینی چاہیے (کما عند ابی داؤد)۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|