كتاب البيوع کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل 87. بَابُ: بَيْعِ الْوَلاَءِ باب: ولاء (حق وراثت) کے بیچنے کا بیان۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء (وراثت) کو بیچنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/العتق 3 (1506)، (تحفة الأشراف: 7223)، موطا امام مالک/العتق 10 (20)، مسند احمد (2/9، 79، 107)، سنن الدارمی/البیوع 36 (2614) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اگر کسی نے غلام کو آزاد کیا تو اس غلام کے مرنے پر اگر اس کے عصبہ وارث نہ ہوں، تو آزاد کرنے والا عصبہ ہو گا، اور عصبہ والا ترکے کا حقدار ہو گا اسی کو ولاء کہتے ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء (حق وراثت) بیچنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 7150)، سنن الدارمی/الفرائض 53 (3200) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء بیچنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/العتق 3 (1506م)، سنن ابی داود/الفرائض 14 (2919)، سنن الترمذی/البیوع 20 (1236)، سنن ابن ماجہ/الفرائض 15 (2747)، (تحفة الأشراف: 7189)، مسند احمد (2/79، 107)، سنن الدارمی/الفرائض 53 (3201) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|