كتاب الطب کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل 11. بَابُ: النَّهْيِ عَنِ الدَّوَاءِ الْخَبِيثِ باب: ناپاک دواؤں سے علاج کرنے کی ممانعت۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپاک (یا حرام) دوا سے منع فرمایا، یعنی زہر سے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطب 10 (3870)، سنن الترمذی/الطب 7 (2075)، (تحفة الأشراف: 14346)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/305، 446، 478) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: دوسری روایت میں ہے کہ حرام سے دوا مت کرو، اور زہر سب حرام ہے اس مقدار میں جس سے مرنے کا اندیشہ ہو، بیہقی نے کہا: اگر یہ دونوں حدیثیں صحیح ہوں، تو مراد خبیث حرام سے مسکر ہے، یعنی جس چیز میں نشہ ہو۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے زہر پی کر اپنے آپ کو مار ڈالا، تو وہ اسے جہنم میں بھی پیتا رہے گا جہاں وہ ہمیشہ ہمیش رہے گا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الإیمان 47 (175)، سنن الترمذی/الطب 7 (2044)، (تحفة الأشراف: 12466)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الطب 56 (5778)، سنن ابی داود/الطب 11 (3872)، سنن النسائی/الجنائز 68 (1976)، مسند احمد (2/254، 478، 488)، سنن الدارمی/الدیات 10 (2407) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|