ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سرمہ لگائے تو طاق لگائے، اگر ایسا کرے گا تو بہتر ہو گا، اور اگر نہ کیا تو حرج کی بات نہیں“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 23 (35)، (تحفة الأشراف: 14938)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطہارة 1 (2)، مسند احمد (2/371، سنن الدارمی/الطہارة 5 (689) (ضعیف)» (حصین حمیری اور ابوسعد الخیر دونوں مجہول ہیں)
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی، آپ اس میں سے ہر آنکھ میں تین بار سرمہ لگاتے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/اللباس 23 (1757)، الطب 9 (2048)، (تحفة الأشراف: 6137)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/354) (ضعیف)» (سند میں عباد بن منصور مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے)