كتاب الأشربة کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل 14. بَابُ: مَا رُخِّصَ فِيهِ مِنْ ذَلِكَ باب: مذکورہ بالا برتنوں میں نبیذ بنانے کی اجازت۔
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں (مخصوص) برتنوں کے استعمال سے روکا تھا، اب ان میں نبیذ تیار کر سکتے ہو لیکن ہر نشہ لانے والی چیز سے بچو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجنائز 36 (977)، الأضاحي 5 (1977)، الأشربة 6 (1999)، سنن ابی داود/الأشربة 7 (3698)، سنن الترمذی/الأشربة 6 (1869)، الجنائز 53 (1045)، الأضاحي 14 (1510)، سنن النسائی/الجنائز 100 (2034)، الأضاحي 36 (4434)، الأشربة 40 (5654، 5655)، (تحفة الأشراف: 1932)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/350، 356، 357، 361) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں (مخصوص) برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، سنو! برتن کی وجہ سے کوئی چیز حرام نہیں ہوتی، البتہ ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9563، ومصباح الزجاجة: 1179) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|