كتاب الأشربة کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل 13. بَابُ: النَّهْيِ عَنْ نَبِيذِ الأَوْعِيَةِ باب: شراب کے برتنوں میں نبیذ بنانے کی ممانعت۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ نقیر، مزفت، دباء اور حنتمہ میں نبیذ تیار کی جائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15093، ومصباح الزجاجة: 1178)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الأشربة 6 (1992)، سنن ابی داود/الأشربة 7 (3693)، سنن النسائی/الأشربة 38 (5649)، موطا امام مالک/الأشربة 2 (6)، مسند احمد (2/414، 491) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: نقیر: لکڑی کا برتن، مزفت: روغنی برتن، دباء: کدو کے تونبے کا برتن، حنتمہ: سبز روغنی گھڑا، ان برتنوں میں شراب بنا کرتی ہے ان میں نبیذ بنانے کی ممانعت اس خیال سے ہوئی ایسا نہ ہو نبیذ تیز ہو جائے، اور کوئی اس کو پی لے، اور ان برتنوں کو دیکھ کر شراب پینے کی خواہش پیدا ہو۔ قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزفت (روغنی برتن)، اور دباء (کدو کی تونبی) میں نبیذ تیار کرنے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 6 (1998)، (تحفة الأشراف: 8299)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأشربة 5 (1864)، سنن النسائی/الأشربة 37 (5648)، موطا امام مالک/الأشربة 2 (5)، مسند احمد (2/56) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنتم، دباء اور نقیر میں پینے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 6 (1996)، سنن النسائی/الأشربة 32 (5636)، (تحفة الأشراف: 4253)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/90) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبدالرحمٰن بن یعمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء اور حنتم (کے استعمال) سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الأشربة 31 (5631)، (تحفة الأشراف: 9736) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|