سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
كتاب الأشربة
کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل
Chapters on Drinks
8. بَابُ: الْخَمْرِ يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی کہ لوگ شراب کا نام بدل کر اسے پیئیں گے۔
Chapter: They will call wine by other names
حدیث نمبر: 3384
Save to word اعراب
(مرفوع) حدثنا العباس بن الوليد الدمشقي , حدثنا عبد السلام بن عبد القدوس , حدثنا ثور بن يزيد , عن خالد بن معدان , عن ابي امامة الباهلي , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا تذهب الليالي والايام , حتى تشرب فيها طائفة من امتي الخمر , يسمونها بغير اسمها".
(مرفوع) حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ , حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ , عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَذْهَبُ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامُ , حَتَّى تَشْرَبَ فِيهَا طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ , يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا".
ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات اور دن یعنی زمانہ ختم نہیں ہو گا یہاں تک کہ میری امت کی ایک جماعت اس میں شراب پئے گی، وہ شراب کا نام بدل دے گی ۱؎۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4858، ومصباح الزجاجة: 1174) (صحیح) (عبدالسلام ضعیف ہے، لیکن شواہد کی بناء پر حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1/137 و 138)» ‏‏‏‏

وضاحت:
۱؎: جیسے کوئی شربت «مفرح» کہے گا کوئی عرق النشاط کوئی شراب الصالحین نام بدلنے سے کیا ہوتا ہے، جو چیز حرام ہے، وہ ہر طرح حرام ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3385
Save to word اعراب
(مرفوع) حدثنا الحسين بن ابي السري , حدثنا سعد بن اوس العبسي , عن بلال بن يحيى العبسي , عن ابي بكر بن حفص , عن ابن محيريز , عن ثابت بن السمط , عن عبادة بن الصامت , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" يشرب ناس من امتي الخمر باسم يسمونها إياه".
(مرفوع) حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ , حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ الْعَبْسِيُّ , عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَى الْعَبْسِيِّ , عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ , عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ , عَنْ ثَابِتِ بْنِ السِّمْطِ , عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَشْرَبُ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ بِاسْمٍ يُسَمُّونَهَا إِيَّاهُ".
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے بعض لوگ شراب کا دوسرا نام رکھ کر پئیں گے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5072)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/318) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.