كتاب الأشربة کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل 10. بَابُ: مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ باب: جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ آور ہو اس کا تھوڑا بھی حرام ہے۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور جس کی زیادہ مقدار نشہ لانے والی ہو اس کا تھوڑا بھی حرام ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7089، ومصباح الزجاجة: 1177) (صحیح)» (سند میں زکریا بن منظور ضعیف ہیں، لیکن دوسرے شواہد سے یہ صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی زیادہ مقدار نشہ آور ہو، اس کا تھوڑا بھی حرام ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الأشربة 5 (3681)، سنن الترمذی/الأشربة 3 (1865)، (تحفة الأشراف: 3014)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/343) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی زیادہ مقدار نشہ لانے والی ہو، اس کا تھوڑا بھی حرام ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الأشربة 25 (5610)، (تحفة الأشراف: 8760)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/167، 179) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|