كتاب الأشربة کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل 5. بَابُ: مَا يَكُونُ مِنْهُ الْخَمْرُ باب: شراب کن چیزوں سے بنتی ہے؟
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب ان دو درختوں: کھجور اور انگور سے بنتی ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 4 (1985)، سنن ابی داود/الأشربة 4 (3678)، سنن الترمذی/الأشربة 8 (1875)، سنن النسائی/الأشربة 19 (5575)، (تحفة الأشراف: 14841)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/279، 408، 409، 474، 496، 518، 526)، سنن الدارمی/ الأشربة 7 (2141) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب کئی چیزوں سے بنائی جاتی ہے، گیہوں سے، جو سے، منقیٰ سے، کھجور سے اور شہد سے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الأشربة 4 (3676، 3677)، سنن الترمذی/الأشربة 8 (1872، 1873)، (تحفة الأشراف: 11626)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/267، 273) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|