كتاب الأشربة کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل 2. بَابُ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الآخِرَةِ باب: جس نے دنیا میں شراب پی اسے آخرت میں جنت کی (پاک) شراب نہ ملے گی۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دنیا میں شراب پئے گا، وہ آخرت میں نہیں پی سکے گا مگر یہ کہ وہ توبہ کر لے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 8 (2003)، (تحفة الأشراف: 7951)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأشربة 1 (5575)، سنن الترمذی/الأشربة 1 (1861)، موطا امام مالک/الأشربة 4 (11)، مسند احمد (2/19، 22، 28، 5/98، 106، 133، 142)، سنن الدارمی/الأشربة 3 (2135) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دنیا میں شراب پئے گا، وہ آخرت میں اس سے محروم رہے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12300، ومصباح الزجاجة: 1170) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|