كتاب الحدود کتاب: حدود کے احکام و مسائل 32. بَابُ: التَّعْزِيرِ باب: تعزیرات (تادیبی سزاؤں) کا بیان۔
ابوبردہ بن نیار انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”دس کوڑے سے زیادہ کسی کو نہ لگائے جائیں سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کوئی حد جاری کرنا ہو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحدود 42 (6848، 6849، 6850)، صحیح مسلم/الحدود 9 (1708)، سنن ابی داود/الحدود 39 (4491، 4492)، سنن الترمذی/الحدود 30 (1463)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/466، 4/45)، (تحفة الأشراف: 11720)، سنن الدارمی/الحدود 11 (2360) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تعزیراً دس کوڑوں سے زیادہ کی سزا نہ دو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15381، ومصباح الزجاجة: 920) (حسن)» (سند میں عباد بن کثیر ثقفی اور اسماعیل بن عیاش دونوں ضعیف ہیں، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر حدیث حسن ہے)
قال الشيخ الألباني: حسن لغيره
|