كتاب الحدود کتاب: حدود کے احکام و مسائل 25. بَابُ: الْعَبْدِ يَسْرِقُ باب: غلام چوری کرے تو اس کے حکم کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر غلام چوری کرے تو اسے بیچ دو، خواہ وہ نصف اوقیہ (بیس درہم) میں بک سکے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الحدود 22 (4412)، سنن النسائی/قطع السارق 13 (4983)، (تحفة الأشراف: 14979) (ضعیف)» (سند میں عمر بن أبی سلمہ ہیں، جو روایت میں غلطی کرتے ہیں)
وضاحت: ۱؎: یہ حدیث ضعیف ہے علماء کا اتفاق ہے کہ غلام اور لونڈی جب چوری کریں تو ان کا بھی ہاتھ کاٹا جائے۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بیت المال کے لیے مال غنیمت کے پانچویں حصے میں جو غلام ملے تھے ان میں سے ایک غلام نے خمس (پانچویں حصہ) میں سے کچھ چرا لیا، یہ معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا اور فرمایا: ”(خمس) اللہ کا مال ہے، ایک نے دوسرے کو چرایا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6508 (ألف)، ومصباح الزجاجة: 916) (ضعیف)» (حجاج بن تمیم ضعیف ہیں، ملاحظہ الإرواء: 2444)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|