كتاب الحدود کتاب: حدود کے احکام و مسائل 13. بَابُ: مَنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ وَمَنْ أَتَى بَهِيمَةً باب: محرم یا جانور سے جماع کرنے والے کی حد کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی محرم سے جماع کرے اسے قتل کر دو، اور جو کسی جانور سے جماع کرے تو اسے بھی قتل کر دو، اور اس جانور کو بھی“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6079، ومصباح الزجاجة: 907)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحدود 23 (1455)، مسند احمد (1/300) (ضعیف)» (اس حدیث میں ابراہیم بن اسماعیل ضعیف راوی ہیں، اور داود بن الحصین کی عکرمہ سے روایت میں بھی کلام ہے، لیکن حدیث کا پہلا ٹکڑا «مَنْ وَقَعَ عَلَى ذَاتِ مَحْرَمٍ فَاقْتُلُوهُ» ضعیف ہے، اور دوسرا ٹکڑا صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: 2348، 8-4- 15 - 2352)
قال الشيخ الألباني: ضعيف دون الشطر الثاني فهو صحيح
|