كتاب تفريع أبواب الطلاق کتاب: طلاق کے فروعی احکام و مسائل 48. باب فِي عِدَّةِ أُمِّ الْوَلَدِ باب: ام ولد کی عدت کا بیان۔
عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی) سنت کو ہم پر گڈمڈ نہ کرو، (سنت یہ ہے کہ) جس کا شوہر فوت ہو جائے اس کی یعنی ام ولد ۱؎ کی عدت چار مہینے دس دن ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الطلاق 33 (2083)، (تحفة الأشراف: 10743)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/203) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ام ولد: ایسی لونڈی جس نے اپنے مالک سے بچہ جنا ہو۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|