كتاب تفريع أبواب الطلاق کتاب: طلاق کے فروعی احکام و مسائل 3. باب فِي كَرَاهِيَةِ الطَّلاَقِ باب: طلاق کے مکروہ ہونے کا بیان۔
محارب کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک حلال چیزوں میں طلاق سے زیادہ ناپسندیدہ کوئی چیز نہیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:7411، 19281) (ضعیف)» (مرسل ہونے کی وجہ سے یہ روایت ضعیف ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک حلال چیزوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیز طلاق ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الطلاق 1 (2018)، (تحفة الأشراف: 7411) (ضعیف)» (اس کے راوی کثیر بن عبید لین الحدیث ہیں، اس حدیث کا مرسل ہونا ہی صحیح ہے مرسل کے رواة عدد میں زیادہ اور اوثق ہیں اور مرسل حدیث ضعیف ہوتی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|