كتاب تفريع أبواب الطلاق کتاب: طلاق کے فروعی احکام و مسائل 20. باب مَنْ قَالَ كَانَ حُرًّا باب: بریرہ کا شوہر آزاد تھا اس کے قائلین کی دلیل۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جس وقت بریرہ رضی اللہ عنہا آزاد ہوئی اس وقت اس کا شوہر آزاد ۱؎ تھا، اسے اختیار دیا گیا، تو اس نے کہا کہ اگر مجھے اتنا اتنا مال بھی مل جائے تب بھی میں اس کے ساتھ رہنا پسند نہ کروں گی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15997) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: صحیح یہ ہے کہ وہ اس وقت غلام تھے جیسا کہ متعدد صحیح روایتیں اوپر گزریں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح خ وأشار إلى أن قوله كان حرا مدرج من قول الأسود
|