كتاب تفريع أبواب الطلاق کتاب: طلاق کے فروعی احکام و مسائل 21. باب حَتَّى مَتَى يَكُونُ لَهَا الْخِيَارُ باب: آزاد ہونے کے بعد لونڈی کو کب تک اختیار ہے؟
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بریرہ رضی اللہ عنہا آزاد کی گئی اس وقت وہ آل ابواحمد کے غلام مغیث رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اختیار دیا اور اس سے کہا: ”اگر اس نے تجھ سے صحبت کر لی تو پھر تجھے اختیار حاصل نہیں رہے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17184، 19260) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|