كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کے احکام و مسائل The Book of Purification 8. باب الإِيتَارِ فِي الاِسْتِنْثَارِ وَالاِسْتِجْمَارِ: باب: ناک میں طاق مرتبہ پانی ڈالنا، اور طاق مرتبہ استنجاء کرنے کا بیان۔ Chapter: Odd numbers when rinsing the nose and cleaning oneself with pebbles (istijmar) اعرج نےحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہوئے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی ٹھوس چیز (پتھر، ڈھیلا، ٹائلٹ پیپر وغیرہ) سے استنجا کرے تو طاق عدد میں کرے اور جب تم میں سے کوئی وضو کرے توناک میں پانی ڈالے، پھر ناک جھاڑے۔“ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ڈھیلے استعمال کرے، تو طاق ڈھیلے استعمال کرے، اور جب تم میں سے کوئی وضو کرے، تو ناک میں پانی ڈالے پھر ناک صاف کرے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في (صحيحه) في الوضوء، باب الاستجمار وترا برقم (162) مطولا وابوداؤد في ((سننه)) في الطهارة، باب: فى الاستنثار برقم (140) والنسائي في ((المجتبى)) 65/1-66 في الطهارة، باب: اتخاذ الاستنثار - انظر ((التحفة)) برقم (13689 و 13820)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ہمام بن منبہ سےمنقول ہے، انہوں نے کہا: یہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہمیں محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنائیں، پھر انہوں نے کچھ احادیث بیان کیں، ان میں سے یہ بھی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو دونوں نتھنوں سے ناک میں پانی کھینچے پھر ناک جھاڑے۔“ حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی وضو کرے، تو دونوں نتھنوں میں پانی ڈالے اور پھر ناک جھاڑے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (14743)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مالک نے ابن شہاب سے، انہوں نے ابو ادریس خولانی سے، انہو ں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وضو کرے وہ ناک جھاڑے اور جو استنجا کرے وہ طاق عدد میں کرے۔“ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وضو کرے تو وہ ناک جھاڑے، اور جو شخص استنجا کرے تو طاق بار کرے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحه)) في الوضوء، باب: الاستنثار في الوضوء برقم (161) والنسائي في ((المجتبى)) في الطهارة، باب: الامر بالاستنثار 1/ 66 وابن ماجه في ((سننه)) في الطهارة، وسننها، باب: المبالغة في الاستنشاق والاستنثار برقم (409) انظر ((التحفة)) برقم (13547)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
یونس نے ابن شہاب سے روایت کی، کہا: مجھے ابو ادریس خولانی نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ دونوں سے سنا کہہ رہے تھے: رسول اللہ نے فرمایا...... اسی (پچھلی حدیث کی) طرح۔ امام صاحب نے ایک اور سند سے ابو ہریرہؓ اور ابو سعید خدریؓ دونوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ بالا روایت بیان کی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (561)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
عیسیٰ بن طلحہ نےحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو تین ناک جھاڑے، شیطان اس کی ناک کے بانسوں پر رات گزارتا ہے۔“ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو تو تین دفعہ ناک جھاڑے، کیونکہ شیطان اس کے بانسے پر رات گزارتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحه)) في بدء الخلق، باب: صفة ابليس وجنوده برقم (3295) والنسائي في ((المجتبي)) 1/ 67 في باب: الامر بالاستنثار عند الاستيقاظ من النوم۔ انظر ((التحفة)) برقم (14284)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابو زبیر نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو سنا، کہہ رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص جب ٹھوس چیز سے استنجا کرے تو طاق عدد میں کرے۔“ حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، وہ بتاتے تھے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ڈھیلے استعمال کرے، تو طاق بار استعمال کرے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (2842)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|